ٹرمپ ۔طالبان مذاکرات بحال، افغانستان سے تخلیہ کا اشارہ

   

واشنگٹن /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات کو معطل کرنے کے اپنے اقدام پرنظرثانی کرتے ہوئے ایک بار پھر مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔ فوس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء￿ بھی شروع کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم طالبان سے ایک معاہدے پر اتفاق پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے کہ تاہم انہوں نے تفصیلات بتاتے سے گریز کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات میں تبدیلی طالبان کیجانب سے اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے مغربی امریکی پروفیسر کو آزاد کرنے کے بعد آئی ہے۔ امریکی پروفیسر کی طالبان کی قید سے رہائی کے دوران ہونے والے مذاکرات کے درمیان فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم ہوئی ہے۔

امریکہ کی وزیر اطلاعات ایران پر پابندیاں
واشنگٹن/24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکا نے ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ ایران میں انٹرنیٹ سنسر شپ کے باعث کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جواد آذری کی امریکا میں جائداد اور اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکیوں کو ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کی لین دین رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔