چینائی : ٹاملناڈو کے ترنچوگوڈے میں ایک خاتون کرشماتی طور پر اس وقت محفوظ رہی جب ایک ٹرک اس پر سے گذر گیا۔ سوشیل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک کو موڑتے وقت ڈرائیور ، خاتون کو نہیں دیکھ پایا۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی افراد نے خاتون کے محفوظ رہنے کو ’’کرشمہ‘‘ قرار دیا۔