ٹرینوں میں باجرے کے پکوان متعارف

   

لکھنؤ۔ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) اپنے مینو میں غذائیت سے بھرپور اضافے کو متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں باجرے پر مبنی پکوان شامل ہوں گے۔آئی آر سی ٹی سی کے چیف ریجنل مینیجر اجیت کمار سنہا نے کہا کہ اتر پردیش کے تمام دکانداروں بشمول ریلوے پلیٹ فارم پر 78 اسٹیٹک یونٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مینو میں باجرہ پر مبنی کھانے کی اشیاء￿ شامل کریں۔انہوں نے مزید کہا ان کے ساتھ، ریلوے کے موبائل یونٹس، پینٹری کاروں، اور سرکاری عمارتوں میں آئی آر سی ٹی سی ریستوراں کو بھی یہی ہدایت دی گئی ہے۔آئی آر سی ٹی سی کے اہلکار نے مزید کہا قوام متحدہ کی جانب سے 2023 کو جوار کے بین الاقوامی سال کے طور پر اعلان کیے جانے کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی آر سی ٹی سی کے مطابق کھانے کی اشیاء جیسے باجرے کے لڈو، روٹی اور باجرے سے بنی روٹی، جوار، راگی، باجرہ کی کچوری، باجرہ کی کھچڑی، باجرے کی ڈالیا، باجرے کے بسکٹ، راگی اڈلی، راگی ڈوسا، اور راگی اْتپم، اور دیگر کے علاوہ دیگر اشیاء کوٹرین کے مسافروں کو پیش کیا جائے گا۔