نئی دہلی: چلتی ٹرین میں ایک بزرگ کی جانب سے نماز ادا کرنے پر اس کے جواب میں چند نوجوانوں نے بلند آواز سے ہنومان چالیسا کا جاپ شروع کر دیا۔ چلتی ٹرین میں پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔یہ ویڈیو کہاں کا ہے اس بات کا تو فوری پتہ نہیں چل سکا لیکن ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین میں ایک بزرگ خاموشی کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ وہیں اس کمپارٹمنٹ میں بیٹھے ہوئے چند نوجوان اپنا سیل فون نکال کر اُس میں دیکھ کر چالیسا کا بلند آواز میں جاپ کررہے ہیں۔