ٹرین میں مسلم خاتون کا ’وندے ماترم‘ کہنے سے انکار

,

   

نئی دہلی ۔ 28 جنوری (ایجنسیز) ایک ٹرین میں سفر کے دوران برقعہ پوش خاتون کو وندے ماترم کہنے کا دباؤ ڈالا گیا۔ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا اس کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ جن شتابدی ایکسپریس ٹرین میں ، اے بی وی پی کے طلبہ کنونشن سے واپسی کے دوران ایک مسلم خاتون پر محض ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر ’’وندے ماترم‘‘ کا نعرہ لگانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ ویڈیو میں یہ مطالبہ واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔تاہم برقعہ پوش خاتون نے اپنی جرأت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ اس دوران پورے واقعہ کو ریکارڈ بھی کیا، جس سے اس معاملے کی شفافیت سامنے آئی۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ واقعہ بڑھتے ہوئے مذہبی دباؤ اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز رویوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ دوسری جانب، خاتون کی ہمت اور آئینی حقوق کی حفاظت کا مظاہرہ نہ صرف متاثر کن ہے بلکہ سماج کیلئے ایک پیغام بھی ہیکہ خوف یا دباؤ کے سامنے اپنے حق پر قائم رہنا ممکن ہے۔