ٹسٹ فائنل: قومی کھلاڑیوں کی پہلی جماعت لندن کے لیے روانہ

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کی پہلی جماعت معاون عملے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف7 سے 11 جون تک کھیلے جانے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے منگل کی اولین ساعتوں میں لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ اوول لندن جانے والی ہندوستانی ٹیم کو جماعتوں میں روانہ ہونا ہے اور ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے مکمل اسکواڈ کی جمعیت28 مئی کو آئی پی ایل 2023 کے فائنل کے بعد صرف 30 مئی تک ہوگی۔آف اسپنر اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر جیسے کھلاڑی پہلے بیچ کا حصہ ہیں۔ سینئرکھلاڑی ویراٹ کوہلی اور آر اشون جن کی ٹیمیں رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز بھی آئی پی ایل سے باہر ہیں، بعد میں غالباً 24 مئی کو روانہ ہوںگے۔امیش یادو جن کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی آئی پی ایل سے باہر ہے وہ بھی بعد میں انگلینڈ پہنچ سکتے ہیں۔ شاردول نے اپنی تصویر کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر لکھا۔کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق اصل منصوبہ آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے فوراً بعد پہلا بیچ بھیجنا تھا، جو اتوارکو ختم ہوگا تاہم کچھ کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہجلد جانے کی اجازت دی جائے۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے کہا 30 مئی تک ہر روزکھلاڑیوں کی روانگی ہو سکتی ہے۔ تقریباً ہر روز کے لیے لاجسٹک انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اسی دوران جے دیو انادکت، جو کندھے کی تکلیفکے باعث بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، توقع ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے اور وہ27 مئی کے بعد روانہ ہو سکتے ہیں۔فاسٹ بولر مکیش کمار پہلے بیچ کا حصہ ہوں گے ۔ روتوراج گائیکواڈ اور سوریہ کمار یادیو، اپنی آئی پی ایل کی ٹیموں کے بعد جائیں تے کریں گے۔