ٹسٹ میں سنچری سے محرومی پریشان کن رہی :کوہلی

   

احمد آباد۔ ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ تین سال میں ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم کے لیے بڑا اسکور حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے پریشان تھے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ تین اعداد و شمار تک پہنچنے کے لیے ترس رہے تھے۔ اسٹارکھلاڑی نے احمد آباد ٹسٹ میں ٹسٹ کرکٹ میں اپنی سنچری کے قحط کو ختم کیا۔ کوہلی نے 364گیندوں پر186 رنز بنائے۔ نومبر2019 کے بعد طویل فارمیٹ میں ان کی پہلی سنچری اورکھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں28 ویں سنچری ہے۔ احمد آباد میں سنچری نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی آخری سنچری سے 41 اننگز کے وقفے کے بعد بنی۔کوہلی نہ صرف اس مقابلے میں سنچری بنائی بلکہ مین آف دی میچ بھی رہے ۔