حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ سالار جنگ کالونی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک گیارہ سالہ لڑکا فوت ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق گیارہ سالہ کروناکر جو جے بی کالونی لنگر حوض کا ساکن تھا ۔یہ لڑکا کل اس کی والدہ کے ساتھ کل سالار جنگ کالونی کمان کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔