ٹول پلازا پر مسافرین کو دشواری

   

وزیر ٹرانسپورٹ سے وینکٹ ریڈی کی نمائندگی‘ فوری یکسوئی پر زور
حیدرآباد۔ 12 جنوری (این ایس ایس) بھونگیر کے کانگریس رکن لوک سبھا کومٹ وینکٹ ریڈی نے اپنے حلقوں میں واقع ٹول پلازہ میں مسافرین کو درپیش درشواریوں کے بارے میں آج کئے افراد سے معلومات حاصل کیا۔ مسافرین کو درپیش مسائل اور تکالیف کا تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد۔ وجئے واڑہ ہائی وے پر مسافرین کو کئی مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگی، کولارپاڑ میں ٹول پلاز کے کام میں تاخیر کے سبب گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔ انہوں نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر مرکز سے ٹول پلازہ فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹول پلازہ کے قریب مسافرین سے بات چیت کے فوری بعد وزیر ٹرانسپورٹ پواڑا اجئے کمار سے فون پر رہا کیا ہے اور مشورہ دیا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات چیت کریں تاکہ مسافرین کو درپیش مسئلہ حاصل کیا جائے۔ انہوں نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر ٹول ٹیکس کی وصولی فی الفور روک دینے کا مطالبہ بھی کیا۔