ٹپہ چبوترہ انسپکٹر ‘ سب انسپکٹر و 5 کانسٹیبل کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔ سٹی پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعدادمیںاضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک200 سے زیادہ ملازمین شکار ہوچکے ہیں۔آج ویسٹ زون ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ,سب انسپکٹر اور 5 کانسٹیبل اس مرض سے متاــثر ہونے کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ان سب کو دواخانہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کے ان کے افراد خاندان کوقرنطینہ کر دیا گیا ۔ ایک ہی پولیس اسٹیشن میںبڑی تعداد میں عملہ متاثر ہونے پر محکمہ پولیس میں تشویش پیدا ہوگئی ۔ چند دن قبل حیدرآباد سٹی پولیس کے 4 آئی پی ایس عہددار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے ۔