ٹپہ چبوترہ میں شوہر کی مار پیٹ کا شکارحاملہ خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ علاقہ میں شوہر کی مبینہ مار پیٹ کا شکار ایک حاملہ خاتون کی موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ہاجرہ بیگم جو علی نگر ٹپہ چبوترہ علاقہ کے ساکن عباس نیر کی بیوی تھی۔ ہاجرہ بیگم حاملہ تھی اور اس خاتون کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ عباس نیر پیشہ سے اے آر میں ہیڈ کانسٹبل بتایا گیا ہے۔ 15 سال قبل ان کی شادی ہوئی اور ان کے 4 بچے ہیں۔ ہاجرہ بیگم اب حاملہ تھی۔ ہاجرہ بیگم کے رشتہ داروں نے ان کے شوہر پر الزام لگایا کہ وہ بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا اور اذیت پہنچاتا تھا۔ ہاجرہ حاملہ ہونے کے سبب متاثر ہوگئیں اور فوت ہوگئیں۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترہ مسٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع