تہران ۔ 15 جنوری (ایجنسیز) ایران نے امریکہ سے دھمکیوں کے درمیان صدر ٹرمپ کو متنبہ کیا ہیکہ ماضی کی غلطی کا اعادہ نہ کرے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ایران میں نیوکلیئر مراکز کے خلاف گزشتہ سال کے امریکی حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ عباس نے کہا کہ جون میں تم نے مراکز اور مشینوں کو تباہ کیا لیکن ٹکنالوجی کو بمباری کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
