ٹکیٹ و دیگر کسان قائدین کا اسٹیج گر پڑا

   

جند : ہریانہ کے ضلع جند کے ایک گاؤں میں کسان مہاپنچایت کے موقع پر بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیٹ اور دیگر کسان یونین قائدین شدید زخمی ہونے سے بچ گئے جب اسٹیج گر پڑا جس پر وہ بیٹھے تھے۔ گذشتہ روز پیش آئے واقعہ کا ویڈیو آج منظرعام پر آیا۔ ہریانہ میں اپنی نوعیت کی پہلی مہاپنچایت کا اہتمام کنڈیلا ولیج اسپورٹس اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا۔ اس کا اہتمام ہریانہ کھپ قائدین کی جانب سے ہوا تاکہ کسانوں کے جاریہ احتجاج کے مستقبل پر غوروخوض کیا جاسکے۔

مہاپنچایت میں قرارداد منظور
قبل ازیں کسان مہا پنچایت میں ہزاروں کسانوں کی موجودگی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔ راکیش ٹکیٹ نے اعلان کیا کہ ان کے مطالبات قبول نہ کئے جانے پر کل ہند سطح پر مہا پنچایت منعقد کی جائے گی۔