چندی گڑھ ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگٹ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے اور الزام عائد کیا ہیکہ یہ دونوں اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دونوں نے مجھ پر حملہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس سے کی گئی شکایت میں سونالی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والد کے مکان پہنچی تھیں۔ 28 اکٹوبر کو ان کے موضع میں والد کے مکان پہنچ کر وہ کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس دوران خاندانی جھگڑے کے باعث بہن بہنوئی سے تکرار ہوئی۔