ٹک ٹاک مغربی دنیا میں آن لائن خبروں کا بڑا ذریعہ

   

نیویارک: پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق نسبتاً نئی ایپ آن لائن خبروں کے حصول کا تیزی سے ذریعہ بنتی جارہی ہے۔ صرف پچھلے تین سالوں میں ٹِک ٹاک سے باقاعدگی سے خبریں حاصل کرنے والے امریکی بالغوں میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ نیوز آرگنائزیشنز صارفین کی توجہ اور مشتہرین سے آمدنی کیلئے ٹِک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، جس میں بہت سی ایپس خاص طور پر ٹِک ٹوک استعمال کرنے والی بڑی جِن ایکس (Gen-X) یعنی نئی پود کو اپنی طرف راغب کرنے کے راستے تلاش کر رہی ہیں۔ٹِک ٹاک کے امریکی بالغ صارفین میں سے اس سال ترتالیس فیصد کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایپ کو خبروں کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے 33 فیصد کے مقابلے میں 30 فیصد کا بہت بڑا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔