’ٹھگ لائف‘ پر پابندی سے سپریم کورٹ ناراض

   

نئی دہلی، 17 جون (یواین آئی) مشہور فلمی اداکار کمل ہاسن کی فلم ‘ٹھگ لائف’ کی کرناٹک کے سینما گھروں میں ضروری قانونی دفعات کی پیروی کیے بغیر نمائش پر پابندی پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو ریاستی حکومت کو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔جسٹس اجول بھویان اور جسٹس منموہن کی پارٹ ٹائم ورکنگ ڈے بنچ نے پابندی کو چیلنج کرنے والی مہیش ریڈی کی طرف سے دائر پی آئی ایل پر یہ حکم دیا۔