نظام آباد جمعیۃ العلماء، ایم پی جے، کانگریس قائدین کی ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر سے نمائندگی
نظام آباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس حکومت کی جانب سے ٹیلرنگ کورس کی تکمیل کرنے والے خواتین کو اند راماںمہیلا شکتی پروگرام کے تحت سیونگ مشین فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے کارپوریشن یا حکومت کے مسلمہ ادارہ میں سیوینگ کی ٹریننگ سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں بی آر ایس کے دور حکومت میںتلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت بیت المال ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی نگرانی میں دی گئی تھی جس میں سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا تھا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ان خواتین کو ابھی تک سر ٹیفیکیٹ فراہم نہیں کیا گیا تھا اور حکومت کی اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیا تھا ۔اس بات کی اطلاع پر سیاست نیوز نے اخبار کے ذر یعہ نیوز کو شائع کیا تھا اخبار سیاست کی نیوز پر جمعیت العلماء نظام آباد کے قائد حافظ محمد لئیق خان، ایم پی جے صدر شیخ حسین ،صدر ٹاؤن یوتھ کانگریس معین یونس،سکریٹری ایم پی جے سجاد ، ظہیر الدین ایم پی جے ،حافظ اشرف علی، سید رحیم عرف اوشو اج نے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ حافظ محمد لئیق خان نے بتایا کہ 2023 میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت دی تھی لیکن ایک سال کا وقفہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک کسی کو بھی سر ٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا جبکہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ تربیتی پروگرام میں شہر نظام آباد کے سینکڑوں خواتین نے تربیت حاصل کی تھی لیکن ابھی تک سرٹیفیکیٹ فراہم نہیں کرنے کی وجہ سے یہ ا سکیم سے محروم ہونے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے آج ضلع مینا ریٹی ویلفیئر آفیسر سے نمائندگی کرتے ہوئے فوری سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ نہ صرف نظام آباد بلکہ ضلع کے کسی بھی مقام پر تربیت دی گئی تو ایسے خواتین کو بھی سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔