لاہور: حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تناؤ برقرار ہے ، دونوں فریقوں کے درمیان سکیورٹی اخراجات کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہ ہوسکا جس سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ کو لاہور اور راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی فنڈز کا مطالبہ 45 کروڑ روپے سے کم کر کے 25 کروڑ روپے کر دیا لیکن پی سی بی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ 2014 میں طے پائے معاہدوں کے مطابق ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ فی الوقت لاہور پی ایس ایل کے 2 میچز کی میزبانی کرے گا اور یہ اتوار اور پیر کو دونوں مقابلے لاہور قلندرز کے ہوں گے۔