روم۔ اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہولگر رونے سے شکست کے بعد دنیا کے نمبرایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کہا کہ مردوں کی ٹینس میں نئی نسل کی آمد کے ساتھ ہی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دفاعی چمپیئن جوکووچ چہارشبنہ کی رات اپنی بہترین ٹینس پیش نہیں کر سکے اور انہیں عالمی نمبر7 ڈین کے خلاف 6-2، 4-6، 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔20 سالہ ڈین نے گزشتہ موسم خزاں کے فائنل میں پیرس میں 6-2 4-6 6-2 سے اپنے کیریئر میں دوسری بار عالمی نمبر ایک کو شکست دی ہے ۔ ایسے کئی نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے اے ٹی پی ٹور پر جوکووچ اور دیگر سوپر اسٹارز کے خلاف مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی، ان میں رونے اور ایک اور20 سالہ کارلوس الکاراز بھی شامل ہیں۔ ظاہر ہے ایک نئی نسل یہاں پہلے ہی موجود ہے۔ میرا مطلب ہے الکاراز پیر سے دنیا میں نمبرایک کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ ظاہر ہے وہ حیرت انگیز ٹینس کھیل رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے کھیل کے لیے بھی اچھا ہے کہ ہمارے پاس نئے چہرے ہیں، نئے لوگ آ رہے ہیں۔ جوکووچ نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں اس شکست کے باوجود جوکووچ فرنچ اوپن کیلئے پرعزم ہیں ۔فرنچ اوپن کے متعلق انہوں نے کہا کہ امید ہیکہ میں وہاں صدفیصد مظاہروں سے نتائج حاصل کروں گا۔