جے پور : راجستھان کے جے پور-اجمیر ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک المناک حادثہ میں سی این جی ٹینکر کے دھماکے نے خوفناک تباہی مچا دی۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 44 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ جھلسنے والے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔