ٹیکساس، ہائی اسکول میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

   

آرلنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال کے ملزم نے کلاس روم میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کی تھی، 4 زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ٹیکساس کے میئر کا کہنا ہے کہ آرلنگٹن میں ٹمبر ویو ہائی اسکول فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔