ضلع نظام آباد میں عوام کے درمیان رہنے والے 32ہزار افراد کی ویکسین کیلئے نشاندہی
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج نیو امبیڈ کر بھون کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کیلئے قائم کردہ ٹیکہ اندازی سنٹر کا معائنہ کیا اور ٹیکہ اندازی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق چار میونسپلٹیز میں شب و روز مختلف پیشہ سے وابستہ افراد کی ٹیکہ اندازی کیلئے سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ میونسپل کمشنر کی نگرانی میں جو مختلف پیشہ سے وابستہ افراد جن میں ترکاری فروش ، فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے کرانہ دکان ، چھوٹے تاجر ، قبرستانوں میں کام کرنے والے ، میوہ فروش ، گوشت فروش کے علاوہ دیگر جو شب و روز عوام کے درمیان رہتے ہوئے تجارت کرتے ہیں ان پیشوں سے وابستہ 32 ہزار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی تعداد 35 ہزار تک بھی ہوسکتی ہے ان کی ٹیکہ اندازی کیلئے حکومت کی جانب سے موقع فراہم کیا گیا ہے لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ آئندہ 10دنوں میں ضلع کے چار میونسپلٹیز میں ٹیکہ اندازی کی جائے گی انہیں کووی شیلڈ ویکسین کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی اور 12 ہفتوں کے بعد دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر کو فراہم کردہ موبائیل نمبر پر رجسٹریشن کرانے کی اور مسیج فراہم کیا جائیگا۔ اس سنٹر پر انہیں ٹیکہ اندازی کی جائے گی شب و روز عوام کے درمیان رہنے والے افراد متاثر ہونے کے امکان کے پیش نظر ان کی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے تاکہ ان کے ذریعہ ان کے خاندانی افراد بھی محسوس رہتے ہوئے صحت مند رہ سکے ۔ ٹیکہ اندازی کیلئے آنے والے افراد آئی ڈی کارڈ ، آدھار کارڈ لائیں اور اپنا رجسٹریشن کروائیں ۔ کمشنر کے فون پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ آئی سی ایم آر قواعد کے مطابق ماہرین کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے ضلع میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی ٹیکہ اندازی سے کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے اور ویکسین سے کوئی نقصان نہیں ہے اور وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں لہذا ہر شخص کو ٹیکہ لینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر مئیر نیتوکرن ، میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل ، ڈی ایم اینڈ ایچ او بالا نریندرا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔