سورت10اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )گجرات میں ضلع سورت کے کامریج علاقے میں مبینہ طورپر بدھ کو ٹیکہ لگانے کے بعددو جڑواں بچوں کی جمعرات کو موت ہوگئی۔جس کے بعد گھروالوں نے ہنگامہ کردیا۔پولیس نے بتایا کہ کامریج کے رہنے والے منا بھائی بھوا نے معاملہ درج کروایا ہے کہ ان کے ڈیڑھ ماہ کے دوجڑواں بچوں کو چہارشنبہ کو کامریج کے سرکاری اسپتال میں ٹیکا لگایا گیا تھا۔آج صبح دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پوسٹ مارٹم اور فورنسک جانچ کے بعد ہی دونوں بچوں کی موت کی وجہ کا پتہ چل پائے گا۔