ٹی آرایس کے رکن کونسل سوندریا راجو کی حلف برداری

   

حیدرآباد۔17فروری(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے منتخب رکن قانون ساز کونسل سوندریا راجو نے حلف لیا۔تلنگانہ قانون سازکونسل کے عبوری صدرنشین سید امین الحسن جعفری نے اپنے چیمبر میں ان کو حلف دلایا۔راجو نے تلگو زبان میں حلف لیا۔اس موقع پر ریاستی وزرا ء کے تارک راما راؤ، سبیتااندراریڈی، محمد محمود علی کے علاوہ ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی و ارکان کونسل بھی موجود تھے ۔ان تمام نے راجو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔