ٹی آر ایس دور حکومت میں ہی اولڈ سٹی گولڈ سٹی میں تبدیل ہوگی

,

   

آعظم فنکشن ہال میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب

حیدرآباد: وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں ہی اولڈ سٹی گولڈ سٹی میں تبدیل ہوگی اور بہت جلد پرانے شہر میں میٹرو ریل دوڑے گی ۔ عوامی خدمات میں آگے رہنے والے قائدین سے عہدوں میں انصاف کیا جائے گا۔ آج آعظم پورہ فنکشن ہال پر ملک پیٹ و یاقوت پورہ ڈیویژنس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیر انیمل ہیسبنڈری ٹی سرینواس یادو، ایم ایل سی ایم ایس پربھاکر ، سابق رکن اسمبلی سدھیر ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اجلاس میں جی ایچ ایم سی انتخابات کی تیاریاں اور گریجویٹ کوٹہ کونسل حلقہ کیلئے فہرست رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج کا جائزہ لیا گیا ۔ محمد محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں ریاست کی جو ترقی ہوئی، اس کی ملک بھر میں مثال نہیں ملتی ۔ ترقیاتی اقدامات اور فلاحی اسکیمات کی کے معاملے میں چیف منسٹر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ پارٹی قائدین و کارکنوں کی ذ مہ داری ہے کہ وہ قیادت سے تعاون کریں۔ وزیر داخلہ نے قائدین و کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ گریجویٹ کوٹہ کونسل حلقہ حیدرآباد، رنگا ریڈی اور محبوب نگر کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرائیں پھر رشتہ داروں و دوست احباب اور ہر ڈیویژن میں گھر گھر پہنچ کر گریجویٹس کے ناموں کا اندراج کرانے عوام میں شعور بیدار کریں ۔ مختصر عرصہ میں تلنگانہ نے جو ترقی کی ہے ، اس کی ملک بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ریاست کے جو فلاحی اسکیمات ہیں اس کی دوسری ریاستوں پر عمل آوری ہورہی ہے ۔ شہر میں میٹرو ریل کا جال پھیل گیا ہے اور جلد پرانے شہر میں بھی میٹرو ریل دوڑے گی۔ ٹی آر ایس کے نوجوان قائد کے ٹی آر کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کئی پراجکٹس پر کام ہورہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ہے کہ جو بھی پار ٹی کے قائدین و کارکن بہتر کام کریں گے وہ ان کے نام پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کو روانہ کریں گے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو آپسی اتحاد کے ذریعہ کام کرنے کا مشورہ دیا۔