حیدرآباد۔11 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کتہ گوڑم کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی وی وینکٹیشور راؤ کے فرزند وی راگھویندر راؤ کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس کے للیتا نے ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ راگھویندر راؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم رام کرشنا نامی شخص کو سنگین طور پر ہراساں کیا تھا جس کے بعد رام کرشنا نے افراد خاندان کے ساتھ خودکشی کرلی تھی۔ اس معاملہ میں راگھویندر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سیشن کورٹ پہلے ہی ضمانت دینے سے انکار کرچکا ہے جس کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ضمانت دیئے جانے کی مخالفت کی اور کہا کہ تحقیقات کے مرحلہ میں ضمانت دینا مناسب نہیں ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ جسٹس للیتا نے فریقین کی سماعت کے بعد ضمانت دینے سے انکار کیا اور آئندہ سماعت دو ہفتہ بعد مقرر کی۔ ر