تنظیمی کمیٹیاں تشکیل دینے کا عمل مکمل، 15 نومبر کو ورنگل میں جلسہ عام : کے ٹی آر
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے بتایا کہ 25 اکتوبر کو ٹی آر ایس پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔ 17 اکتوبر کو انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ 15 نومبر کو ورنگل میں ٹی آر ایس کا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے آج تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی، ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ پارٹی سربراہ کے سی آر کی ہدایت پر دیہی علاقوں سے ٹاؤن اور منڈل سطح تک کی تنظیمی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ریاست بھر میں 12,769 دیہی کمیٹیاں، 3600 سے زائد وارڈ کمیٹیاں کے ساتھ بستی کمیٹیاں، ڈیویژن، منڈل، ٹاؤن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اصولوں کے مطابق ہر دو سال میں ایک مرتبہ پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔ ہر دو سال میں ایک مرتبہ 27 اپریل کو پارٹی صدر کے عہدے کے لئے انتخاب ہوگا۔ تاہم سال 2019 میں پارلیمنٹ کے انتخابات اور سال 2020-21 میں کورونا بحران کے باعث پارٹی کاپلینری منعقد نہیں ہوا ۔ فی الحال ملک کی دوسری ریاستوں کے بہ نسبت تلنگانہ میں کورونا کا اثر کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔ ٹیکہ اندازی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے، جس کے پیش نظر پارٹی صدرات کے لئے انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر حیدرآباد کے ایچ آئی آئی سی کے احاطہ میں 25 اکتوبر کو پارٹی کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔ اس اجلاس میں پارٹی کے 14 ہزار عوامی منتخب نمائندے شرکت کریں گے۔ 17 اکتوبر کو انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔ 22 اکتوبر تک پرچہ نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔ 23 اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 24 اکتوبر تک پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے۔ 25 اکتوبر کو جنرل باڈی اجلاس میں پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔ پروفیسر سرینواس ریڈی ریٹرنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ قرار داد کمیٹی صدر نشین کی حیثیت سے مدھوسدھن چاری خدمات انجام دیں گے۔ ن