ٹی آر ایس لیڈروں پر ووٹروں کو رقم اور شراب دینے کا الزام

   

حیدرآباد ۔ /2 جنوری (این ایس ایس) سنگاریڈی کے کانگریس ایم ایل اے پی جئے پرکاش ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر ہر الیکشن کے دوران رقم اور پولیس کا بیجا استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدی چناؤ میں ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے رقم اور شراب تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کو اپوزیشن سے خوف ہے ۔