ٹی آر ایس میں شمولیت ،تین کانگریسی ارکان کی تردید

   

مرکز نے کانگریس کے اقتدار اور راہول گاندھی وزیراعظم بننے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس ارکان اسمبلی سریدھر بابو ، جی وینکٹ رمنا ریڈی اور پی ویریا نے ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات کی تردید کی اور اسے بے بنیاد قرار دیا ۔ میڈیا کے بعض گوشوں میں اس بارے میں شائع شدہ خبروں کی مذمت کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں اور ہائی کمان کے فیصلہ کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس یووا حکومت قائم ہوگی اور راہول گاندھی کا وزیراعظم بننا طئے ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے پارٹی کارکنوں کو متحدہ طور پر مساعی کرنی چاہئے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے کوئی قائدین ان سے ربط میں نہیں ہے اور پارٹی ترک کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس قائدین جان بوجھ کر ان کے انحراف سے متعلق بے بنیاد مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال پلی ضلع میں آئندہ مجالس مقامی کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو دوبارہ مستحکم ہونے سے روکنے کیلئے ار کان اسمبلی کے خلاف پارٹی سے انحراف کی مہم کا آغاز کیا گیا ۔