حیدرآباد۔ 11 ستمبر ( سیاست نیوز ) بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ اگر حضور آباد ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کامیاب ہوتی ہے تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ جوگی پیٹ ٹاون میں بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگراما یاترا سے خطاب میں ایٹالہ نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف حضور آباد میں کامیابی حاصل کریگی بلکہ وہ چیف منسٹر کے سی آر کو 2023 میں اقتدار سے بیدخل بھی کریگی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر فینانس ٹی ہریش راو کو ضمنی انتخاب میں ان سے مقابلہ کا چیلنج کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس ووٹرس کو پیسے اور شراب سے رجھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔