ٹی آر ایس کے مظالم کے خلاف عوام کو بغاوت کا مشورہ

   

ٹوئٹر پر ریونت ریڈی کا تبصرہ
حیدرآباد۔/19 اپریل ، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کو برسراقتدار پارٹی قائدین کے مظالم سے نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے ریاست کے مختلف علاقوں میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے ہراسانی اور دیگر واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے وقت آچکا ہے کہ وہ برسراقتدار پارٹی کے مظالم کے خلاف بغاوت کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق میں پیش قیاسی کرچکے ہیں کہ برسراقتدار پارٹی کے مظالم میں اضافہ ہوگا۔ تلگو اخبارات میں شائع شدہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کے سی آر کی قیادت میں گروہ سرگرم ہے اور کوئی بھی ان کی سرکوبی کرنے والا نہیں ہے۔ عوام کو خود بغاوت پر آمادہ ہونے پڑے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کھمم، میدک اور بعض دیگر علاقوں میں ٹی آر ایس قائدین کی ہراسانی اور ظلم کے نتیجہ میں خودکشی کے واقعات پیش آئے۔ر