ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں نئے سال کا جشن

   


وزراء پارٹی کے ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ اور کارپوریٹرس سے کے ٹی آر کی ملاقات
حیدرآباد :۔ تلنگانہ بھون میں نئے سال کا جشن منایا گیا ۔ ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر پارٹی کے ہیڈکوارٹر پہونچ کر پارٹی کے قائدین و کارکنوں سے ملاقات کی ۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ دوسرے وزراء اندرا کرن ریڈی ، سرینواس گوڑ ، ٹی سرینواس یادو ، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، سابق ارکان پارلیمنٹ سابق ارکان اسمبلی کے علاوہ ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس ، سرکاری ملازمین ، ٹیچرس اور مزدور تنظیموں کے قائدین نے کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ پارٹی کے تمام قائدین کو کے ٹی آر نے مبارکباد دی اور پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی خدمات کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذرے ہوئے سال کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں۔ اگر عوامی مسائل کی یکسوئی میں کوئی رکاوٹیں پیش آرہی ہیں تو ان سے رجوع کریں ۔ وہ انہیں حل کرانے کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے عوام کو فائدہ پہونچانے کے لیے سرگرم رول ادا کریں ۔ پارٹی کے قائدین اور کارکنوں میں اعتماد میں لے کر کام کریں ۔۔