ٹی آر ایس 16 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی : ملا ریڈی

   

حیدرآباد 5 مارچ ( این ایس ایس ) وزیر لیبر ملا ریڈی نے آج کہا کہ ٹی آر ایس لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں 16 حلقوںسے کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی ملکاجگری کے توسیعی اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو 16 لوک سبھا حلقوں سے کامیابی کے بعد قومی سیاست میں اہم رول ادا کرینگے ۔ انہوں نے اجلاس میں پارٹی قائدین کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ ملا ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں اور وہ لوک سبھا انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے ۔