ٹی آر ایس اقلیتی سیل بودھن کی تشکیل اور تہنیت کی پیشکشی

   


بودھن: ٹی آرا یس پارٹی میناریٹی سیل بودھن کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی۔ نو تشکیل کمیٹی میں صدر ٹائون میناریٹی سیل کی حیثیت سے بابا خان المعروف این آر ای بابا کو نامزد کیا گیا اور زبیر الحبیبی کو وائس پرسیڈنٹ اور اویس خان کو جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا۔ وائس چیرمین مجلس بلدیہ بودھن محمد سہیل نے نو تشکیل میناریٹی سیل بودھن کے عہدیداروں کی گلپوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر نائب صدر و سکریٹری نے انہیں ٹی آر ایس میناریٹی سیل کمیٹی کی ذمہ داریاں سوپنے پر انہوں نے ایم ایلاے شکیل عامر سے اظہار تشکر کیا۔