ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر کوہیر میں آتش بازی

   

کوہیر۔ 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑ کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار پربھاکر ریڈی بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر کوہیر منڈل مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آتش بازی کرتے ہوئے
مٹھائیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد افتخار صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر، محمد عقیل احمد نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی، محمد فیروز بھنڈاری، محمد شریف، امو ملک، محمد نعیم الدین، واجد ذبیح، اسلم زائد، اظہر الدین، سمپت کے علاوہ دیگر موجود تھے۔