ٹی ایم سی قائدین کے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

   

کلکتہ : ناردااسٹنگ آپریشن کیس میں گرفتار ممتا بنرجی کے کابینہ کے دو وزراء سمیت چار بڑے لیڈروں کو آج بھی جیل میں ہی رینا ہوگا ۔ کیوں کلکتہ ہائی کورٹ کے قایم مقام چیف جسٹس کی قیادت والی بنچ نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر آج سماعت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس معاملے کی سماعت کلکتہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس راجیش منڈل اور ابھیجیت بنرجی کے بنچ کررہی ہے ۔ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ناردا اسٹنگ آپریشن میں گرفتار افراد کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کو سماعت ہوسکتی ہے ۔