ٹی ایم سی لیڈر راجیب بنرجی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

   

کولکاتا : ترنمو ل کانگریس سے ناراض چل رہے سابق ریاستی وزیر راجیب بنرجی نے آج اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔تاہم انہوں نے اب تک واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کل امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے یانہیں۔ راجیب بنرجی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس پر کل فیصلہ کریں گی ۔گزشتہ ہفتے ہی راجیو بنرجی نے ممتا بنرجی کے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔استعفیٰ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں ان کی عزت نہیں کی گئی ہے۔ انہیں بتائے بغیر وزارت تبدیل کردیا گیا ہے ۔