ٹی این جی اوز کے مسائل حل کرنے ریاستی حکومت پر زور

   

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (این ایس ایس) تلنگانہ نان گزیٹیڈ ایمپلائز اسوسی ایشن ڈسٹرکٹ یونٹ صدر شراون کمار نے آج ریاستی حکومت پر زور دیا کہ ان کے دیرینہ زیرالتواء مسائل کو حل کیا جائے۔ ناگرجنا ساگر پر جئے شنکر بھون میں ٹی این جی اوز میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے شراون کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمین کو این ایس پی کوارٹرس حوالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع اور منڈلس بنانے کے بعد ملازمین پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت نئے اضلاع اور منڈلس کیلئے اضافی عملہ کا تقرر عمل میں لائے تاکہ ملازمین پر کام کا دباؤ کم ہو۔ اس میٹنگ میں ٹی این جی اوز اسوسی ایشن کے قائدین کے رویندر، راجندر، ساگر، صدر راملو یادو، سرینواس نائیک، سید غوث، سرور علی، رام موہن راؤ نے شرکت کی۔