ممبئی ۔5مارچ( ایجنسیز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اتوار کو فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔ اوپنر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم7وکٹ پر 246رنز ہی بنا سکی اور7رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔جیکب بیتھل نے شاندار سنچری اسکو رکی لیکن کو ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے۔ ہندوستان مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے ۔ فائنل میاچ8 مارچ کو مودی اسٹیڈیم احمدآباد میںکھیلا جائے گا۔