کوٹیم (کیرالا)۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں ایک نن نے پادری فرانسکو ملکل کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت درج کروائی ۔ مختلف آن لائین پلیٹ فارمس کے ذ ریعہ پادری اور اس کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کرنے پر نن ریاستی ویمن کمیشن کے علاوہ قومی انسانی حقوق کمیشن سے بھی رجوع ہوئی ہے ۔ اپنی شکایت میں اس نے بشپ اور اس کے حامیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیہں اور انہیں بدنام کر رہے ہیں جو اس کیس میں گواہ ہیں۔