پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 51سیٹوں آج صبح 7 بجے سے پولنگ جاری ہے۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں۔
اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75لاکھ 88ہزار 722رائے دہندگان 674امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں چار کروڑ 63لاکھ تین ہزار 342مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83ہزار 166خواتین اور 2,214ٹرانسجینڈرس رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96ہزار88پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چلچلاتی گرمی کے باوجود انتخابی تشہیر میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش قائم رہا۔
وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انتخابی ریلیاں کی۔
https://twitter.com/News18Graphics
https://twitter.com/News18Graphics