نئی دہلی: پارلیمنٹ کا موجودہ سرمائی اجلاس اپنے مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل جمعہ کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ یہ اطلاع منگل کو ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا، جو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے پروگراموں کا فیصلہ کرتی ہے اور اس کی سربراہی لوک سبھا کے اسپیکر کرتے ہیں ذرائع کے مطابق کئی اپوزیشن لیڈروں نے کرسمس اور نئے سال کے تہوار کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت اور لوک سبھا اسپیکر سے سرمائی اجلاس جلد ختم کرنے کی اپیل کی تھی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر کو شروع ہوا اور اس دوران کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی کو بار بار ملتوی کرنا پڑا۔ اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ تصادم کے معاملے پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان ہنگامہ آرائی جاری رہی۔