پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کمپلیکس میں لیور ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔ یہ کیمپ 28 جولائی 2023 کو عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے تناظر میں جگر کی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسٹر برلا کے اقدام کی پہل پر منعقد کیا گیا ہے ۔ ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہم سب کے لیے صحت کے بارے میں شعور رکھنا بہت ضروری ہے اور ہمیں صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہئیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ صرف صحت مند لوگ ہی ایک صحت مند سماج کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں صحت مند جگر کی ضرورت کے بارے میں لوگوں میں بیداری پھیلائیں۔