نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس جو کہ جمعرات سے شروع ہونے والا ہے اس سے ایک دن قبل 19 جولائی کو حکومت نے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے جس میں سیشن کو آسانی سے چلانے کے لیے تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق 19 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے موقع پر دونوں ایوانوں کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔