ہریتا ہارم سے متعلق امور پر ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک کاعہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس
پداپلی۔ہریتا ہارم اہداف کے حصول کے لئے فرض شناسی سے خدمات انجام دینے کی پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ہریتا ہارم ‘ اہداف کے حصول سے متعلقہ امور پر ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاست میں ہریالی کو بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے آغاز کردہ تلنگانہ کو ہریتا ہارم پروگرام کوکامیاب بنانے اور ہمارے ضلع کو مختص کئے گئے اہداف کی تکمیل کے تحت کامیاب کوشش کرنی چاہئیے۔ راماگنڈم مجلس بلدیہ کے حدود میں عمل آور پلانٹ ٹری ایپ کا ضلع بھر میں استعمال کے تحت ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ مواضعات میں پارک کے قیام سے متعلق وزیر اعلیٰ کے احکام کے بموجب ہر موضع میں موزں اراضی کی شناخت کی گئی ہے’ میاواکی طریقہ کار سے پارک کیقیام سے متعلق شعور بیدار کیا گیا ہے۔مواضعات میں پارک کے قیام کے تحت شناخت کردہ اراضی کو تیار کر کاموں کا آغاز کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع میں منڈل کی سطح پر گذشتہ ہفتے لگائے گئے پودوں کی تفصیلات ضلع کلکٹر نے دریافت کیں اور طئے کردہ اہداف کی تکمیل کے تحت ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ بلدیات میں دستیاب کم از کم 20 ایکر جنگلاتی اراضی کی نشاندہی کر وہاں پر اربن لنگس اسپیس کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ عہدیداروں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پداپلی ‘ راماگنڈم’ منتھنی بلدیات کے حدود میں موجود جنگلاتی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور وہاں پر دوبارہ جنگلات کے قیام کے کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے اب تک 17.11 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ راجیو شاہرہ کے دونوں جانب مردہ پودوں کی جگہ نئے پودے لگانے اور ہفتے میں کم از کم3 مرتبہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو ان پودوں کا معائنہ کران کے تحفظ کے تحت ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ہریتا ہارم کے تحت مختلف محکمہ جات کو فراہم کردہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ مواضعات میں پیشرفت سے متعلق باقاعدہ طور پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ ضلعی عہدیدار برائے جنگلات روی پرساد’ متعلقہ عہدیدار وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔