حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پاسپورٹ اور اُس سے متعلق درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی اور اپواینٹمنٹ کے لئے طویل انتظار ختم کرنے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر میں 26 تا 30 جون روزانہ 220 اپوائنٹمنٹس جاری کئے جائیں گے۔ حیدرآباد میں بیگم پیٹ، امیرپیٹ اور ٹولی چوکی کے علاوہ کریم نگر اور نظام آباد کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں اِس مدت میں جملہ 880 اضافی نارمل اپوائنٹمنٹس کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ یہ اپوائنٹمنٹس جمعہ 23 جون سے شام 4.30 بجے پاسپورٹ سیوا کے ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے۔ یہ تمام درخواست گذار جو پہلی مرتبہ درخواست داخل کررہے ہیں یا پھر جنھوں نے درخواست داخل کردی اور طویل انتظار کا سامنا ہے، اُنھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپواینٹمنٹ کے ری شیڈول کیلئے ویب سائٹ سے استفادہ کریں ۔ www.passportindia.gov.in یا mpassportseva ایپ پر نئے اپواینٹمنٹ یا اپواینٹمنٹ کو ری شیڈول کی درخواست دی جاسکتی ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے مطابق اپواینٹمنٹ کے بغیر امیدواروں کو داخلہ نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاسپورٹ خدمات کے سلسلہ میں درمیانی افراد اور بروکرس سے رجوع نہ ہوں۔ر