پاسپورٹ درخواست گذاروں کو پولیس اسٹیشن کی جانچ کے بعد درخواست داخل کرنے سائبر آباد پولیس کا مشور

   

حیدرآباد :۔ سائبر آباد پولیس نے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود کے ساکن اور حصول پاسپورٹ کے لیے درخواست داخل کرنے کے خواہاں اشخاص پر زور دیا کہ وہ اس بات کی جانچ اور تصدیق کرنے کے بعد کہ ان کا رہائشی مقام کس پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے ، درخواست داخل کریں ۔ پاسپورٹ درخواستوں کے مقصد کے لیے سائبر آباد پولیس اسٹیشنس کی چار یوزرس میں زمرہ بندی کی گئی ہے ۔ سائبر آباد 1 ، سائبرآباد 2 ، سائبرآباد 3 اور سائبرآباد 4 اور اس کے مطابق درخواستیں داخل کرنی ہوں گی ۔ پاسپورٹ درخواست کے لیے آفیشیل ویب سائیٹ portal2/passportindia.gov.in/ apponline Project/ welcome link# ہے اور سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں پاسپورٹ سے متعلق سوالات کے لیے درخواست گذار فون نمبر 040-27853414 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ سائبر آباد 1 کے تحت پولیس اسٹیشنس : آمنگل ، چندا نگر ، چیوڑلہ ، چاودر گوڑہ ، گچی باولی ، کڈتھل ، کیشم پیٹ ، کندرگ ، کتور ، مادھا پور ، میلارد یوپلی ، میاں پور ، نندی گاما ، معین آباد ، نارسنگی ، آر جی آئی اے ، رائے درگم ، راجندر نگر ، شاہ آباد ، شاد نگر ، شمس آباد ، شنکر پلی اور تالاکونڈا پلی ۔ سائبر آباد 2 کے تحت پولیس اسٹیشنس : الوال ، باچوپلی ، بالا نگر ، ڈنڈیگل ، جگت گیری گٹہ ، جیڈی میٹلہ ، کے پی ایچ بی ، کوکٹ پلی ، میڑچل ، پیٹ بشیر آباد اور شاہ میر پیٹ جبکہ سائبرآباد 3 کے تحت پولیس اسٹیشن : صنعت نگر اور سائبر آباد 4 کے تحت پولیس اسٹیشن : رامچندرا پورم شامل ہیں ۔۔