پالگڑھ میں دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے 4.3 شدت ریکارڈ

   

پالگڑھ ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے پالگھڑ ضلع میں4.3 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ سال نومبر کے بعد سے یہاں زلزلہ کے معمولی شدت کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اور آج جو جھٹکا محسوس کیا گیا وہ سب سے زیادہ شدت کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پالگھڑ کے مختلف مقامات پر یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ آج دن میں 11.14 بجے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس کی شدت زلزلہ پیما پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ۔ علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے یہ بات بتائی ۔