پالی سیٹ کونسلنگ 2025 کا 24 جون سے آغاز

   

دو نئے سرکاری کالجس کا اضافہ اور دو خانگی کالجس کم ، دو مرحلوں میں کونسلنگ
حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے ریاست کے سرکاری و خانگی پالی ٹیکنک کالحجس میں ڈپلومہ کورسیس میں داخلوں کیلئے 24 جون سے کونسلنگ کا آغاز ہو رہا ہے ۔ جس کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ۔پالی سیٹ کونسلنگ شیڈول کا انٹرنس کنوینر دیوسینا نے جاری کیا ۔ جاریہ تعلیمی سال ضلع محبوب آباد کے کیسا مدرم ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں دو نئے سرکاری کالجس دستیاب ہوئے ہیں۔ جس سے ریاست میں سرکاری کالجس کی تعداد 57 سے بڑھ کر 59 تک پہونچ گئی ہے ۔ اسی دوران دو خانگی کالجس کم ہوگئے ہیں۔ جس سے ان کی تعداد 57 سے گھٹ کر 55 تک پہونچ گئی ہے۔ گذشتہ تعلیمی سال 2024-25 میں جملہ 30,468 نشستیں تھیں۔ جس میں 20,819( 68 فیصد ) پر ہوئی تھیں۔ نئے دو سرکاری کالجس میں ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت 42 نشستوں کو ملایا جارہا ہے ۔ ایک نئے کالج میں تین برانچس کے 180 نشستیں دستیاب ہو رہی ہیں۔ اس مرتبہ جملہ 28,632 نشستیں دستیاب رہیں گی ۔ گذشتہ سال کے مقابلے 1836 نشستیں گھٹ گئی ہیں۔ پالی ٹکنک کالجس میں منیجمنٹ کوٹہ کی نشستیں نہیں رہیں گے ۔ تمام نشستوں کو کنوینر کوٹہ کے ذریعہ پر کیا جائے گا ۔ 30 جولائی تک اسپاٹ داخلوں کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے شیڈول کے مطابق 24 تا 28 جون تک سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے سلاٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 26 تا 29 جون تک اسناد کی جانچ ہوگی ۔ 26 جون تا یکم جولائی تک ویب آپشن کا اندراج کرنا ہوگا ۔ 4 جولائی کو نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 4 تا 6 جولائی تک ویب سائیٹس کے ذریعہ فیس ادا کرتے ہوئے سیلف رپورٹنگ کی سہولت رہے گی ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے شیڈول میں 9 اور 10 جولائی کو اسناد کی جانچ کیلئے سلاٹ بکنگ کی سہولت رہے گی ۔ 11 جولائی کو اسناد کی جانچ ہوگی 11 اور 12 جولائی کو ویب آپشن کا اندراج کرنے کی سہولت اور15 جولائی کو نشستیں آلاٹ کی جائے گی ۔ 18 جولائی سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ 2