پانچویں ونڈے میں ہندوستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف 35 رنز سے کامیابی

,

   

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کو رائیڈو اور پانڈیا نے بچایا

ولنگٹن۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ونڈے میچ میں ابتدائی بلے باز بازوں کی ناکامی کے باعث لڑکھڑاتی ہندوستانی ٹیم کو امباٹی رائیڈو اور ہاردک پانڈیا نے مضبوط سہارا دیا جس کے باعث ہندوستانی ٹیم تمام وکٹس کھوکر 252 رنز بنائی جس میں رائیڈو نے 90 رنز، شنکر نے 45 اور پانڈیا نے 45 رنز جوڑے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ سے صرف 217 بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کا درمیانی آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوچکا تھا کیونکہ ہندوستانی ٹیم 18 رنوں کے اسکور پر اپنے 4 وکٹس گنوا چکی تھی۔ اس نازک موڑ پر رائیڈو نے 113 گیندوں میں 90 رنز، وجئے شنکر نے 64 گیندوں میں 45 رنز بناکر دونوں بلے بازوں نے 98 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط سہارا عطا کیا اور بالآخر ہاردک پانڈیا نے آخر میں ٹیم انڈیا کو 22 گیندوں کے ساتھ 45 رنز بناکر ہندوستان کے اسکور کو 250 تک پہنچادیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز میاٹ ہنری رہے جنہوں نے صرف 35 رنز پر ہندوستان کے 4 وکٹس حاصل کئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 39 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے۔ ہندوستان چوتھے ونڈے میں شرمناک شکست کے باعث کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ دنیش کارتک کی جگہ مہیندر سنگھ دھونی کو لایا گیا اور محمد شامی اور شنکر کی جگہ خلیل احمد اور کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا۔ ہیملٹن گراؤنڈ کی طرح ویسٹ یاک اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں گیند سونگ ہوتی گئی جن کے باعث شروعات گیند باز روہت اور شیکھر دھون ناکام ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ جنہوں نے چوتھے ونڈے میں جمعرات کو پانچ وکٹس حاصل کئے تھے۔ انہوں نے ہنری کے ساتھ مل کر ابتدائی 4 وکٹس حاصل کرلئے اور ہندوستان 100 رنز کے پہنچنے تک میچ کے جیتنے کے موقف میں دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ یزویندر چہل نے ہندوستان کیلئے 3 قیمتی وکٹس حاصل کئے اور 10 اوورس میں صرف 41 رنز دیئے۔ بحیثیت مجموعی اس کھیل میں رائیڈو کا بہت ہی اہم رول رہا ہے۔ ہندوستان کے ابتدائی 4 وکٹس بہت ہی معمولی اسکور پر گر گئے تھے لیکن رائیڈو اور شنکر نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دھونی صرف ایک رن بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ قرار دیئے گئے۔ جبکہ دھون (6 رنز)، شبھ من گل (7 رن) بناپائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جس میں شام نے سب سے زیادہ یعنی (44 رنز) بنائے لیکن دھونی کے ہاتھوں رنز آؤٹ ہوگئے اور ٹیم نیوزی لینڈ 44.1 اوورز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔